جمعرات 12 فروری 2026 - 14:43
علماء و طلاب دشمن کی یلغار کے مقابل ڈٹ جائیں اور اسلامی معارف کو درست انداز میں تبیین کریں

حوزہ / حجت الاسلام نقدی نے کہا: آج طلاب کی ذمہ داری دینی معارف کی تبیین اور دشمنوں کی یلغاروں کے مقابل ڈٹ جانا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ صوبہ گیلان کے مدیر حجت الاسلام نقدی نے مدرسہ علمیہ قائمیہ بندر انزلی کے طلاب سے خطاب میں ایران میں حوزاتِ علمیہ کی نشیب و فراز سے بھرپور تاریخ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: رضاخان معاشرے کی مکمل مغربی سازی، کشفِ حجاب، لباس کی تبدیلی اور ایرانی دینی ثقافت کے خاتمے کے درپے تھا اور اس دور میں دینی مراکز اور حوزاتِ علمیہ سے دشمنی اپنے عروج پر پہنچ گئی تھی۔

انہوں نے ان سخت حالات میں مرحوم آیت اللہ شیخ عبدالکریم حائری کے اقوال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: انہوں نے مدرسہ فیضیہ کے صحن میں طلاب کو جمع کیا اور کہا "ہماری حالت آج یومِ عاشورا کی مانند ہے کہ دین کے دفاع کے لیے ہمیں دین پر قربان ہونا ہوگا"۔ لیکن اسی دشوار فضا میں حوزہ علمیہ میں حضرت امام خمینی رحمہ اللہ جیسی ممتاز شخصیت پروان چڑھی جو ایک عظیم مصلح اور امتِ اسلامی کے نجات دہندہ بنے۔

حوزہ علمیہ صوبہ گیلان کے مدیر نے کہا: آج بھی دشمن دین کو نقصان پہنچانے کے درپے ہیں۔ ہماری ذمہ داری یہ ہے کہ ہم دین کے لیے ڈھال بنیں اور اسلامی معارف کو درست انداز میں تبیین کریں۔

انہوں نے گذشتہ ماہ شرپسندوں کی طرف سے مساجد اور حوزاتِ علمیہ کو آگ لگانے کو منطق سے عاری اور دینِ خدا سے عداوت کی علامت قرار دیتے ہوئے کہا: یہ اقدامات سب سے بڑھ کر دشمن کی کمزوری اور پستی کو ظاہر کرتے ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha